لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہبازشریف کی جانب سے جاتی امرا کو وزیر اعلیٰ کیمپ آفس ڈیکلیئر کئے جانے کی اطلاعات قانونی حلقوں میں زیربحث رہیں۔ بتایا گیا تھا کہ شہبازشریف نے جاتی امرا کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس بنائے جانے کی منظوری دے دی ہے تاہم بعدازاں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ نے سمری پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف جاتی امرا میں کچھ حصے کو وزیراعلیٰ کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے اس حوالے سے کسی سمری کی منظوری یا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔