دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی آرمی چیف بیین راوت نے کہا ہے کہ ان کی فوج کو ایسے جدید ٹینکوں کی ضرورت ہے جو پاکستان کے ساتھ مغربی فرنٹ اور چین کے ساتھ شمالی سرحد پر پہاڑی علاقوں میں کام آ سکیں۔ یہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ جنگی میدان پیچیدہ ہونگے اور فوج کو جدید طرز پر اپنی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا 118ارجن مارک ٹو ٹینک پر تجربات کئے جا رہے ہیں اور ٹرائلز کے بعد فوج اس کی خریداری کا حکم دیگی۔