دوحہ (اے ایف پی) ترک صدر طیب اردگان نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم سے ملاقات میں فوجی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اردگان نے خلیجی ممالک سے کشیدگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا اور کہا ہماری کمپنیاں 2022ء کے فٹبال ورلڈ کپ کے پراجیکٹ میں معاونت پر تیار ہیں۔ فنانشل، سیاحت اور تحقیقاتی شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے جبکہ اردگان نے فوجی بیس کے دورے پر اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں۔ رات گئے ترک صدر دوحہ سے روانہ ہو گئے۔