پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستان اپنی 207 ملین آبادی کیلئے جدید و تیز رفتار سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے فرانس کی طرف سے ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ سسٹم میں تعاون کرنے پر انہیں خوش آمدید کہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان معین الحق نے اس وقت کیا جب وہ سفارت حانہ پاکستان میں پیرس انسٹی ٹیوٹ آف سائنس و ٹیکنالوجی سے آئے ہوئے پانچ رکنی طلبہ کے وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔لاہور میں اورنج لائن کا منصوبہ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ اسی طرح کے منصوبے پاکستان کے دوسرے شہروں بشمول کراچی، پشاور، کوئٹہ اور فیصل آباد میں بھی بنائے جارہے ہیں۔