جنوبی کوریا میں 5.5شدت کا زلزلہ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Nov 16, 2017

پیانگ یانگ (این این آئی+اے ایف پی) جنوبی کوریا میں درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جانی نقصان نہیں ہوا،مقامی میڈیا کے مطابق ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ تھی۔ مرکز ملک کے جنوب مشرقی ساحلی شہر پوہانگ سے چھ کلومیٹر دور شمال میں تھا۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے تین سو کلومیٹر دور دارالحکومت سیول میں بھی محسوس کیے گئے۔

مزیدخبریں