امریکی اتحادکی شام فضائی حملوں میں داعش کے 14اہم کمانڈروں کے مارے جانے کی تصدیق

دمشق /بغداد(آئی این پی) تنظیم داعش کے خلاف سرگرم عالمی عسکری اتحاد نے دعوٰی کیا ہے کہ پچھلے تین ہفتوں کے دوران شام اور عراق میں کیے گئے فضائی حملوں میں داعش کے 4 اہم دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ رواں سال میں اب تک امریکا اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملوں میں 117 داعشی مارے گئے۔ ترجمان کرنل ریان ڈیلون نے بیان میں بتایا کہ فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے داعشی جنگجوں میں تنظیم کے میڈیا آپریشنز اور انٹرنیٹ سے وابستہ یوسف دیمیر، اس کا بھائی عمر دیمیر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن