ایئر کموڈور عامر حبیب اللہ‘ شمس الحق ایروناٹیکل کمپلیکس بورڈ کے ممبر تعینات، نعمان افضل کی خدمات خیبر پی کے حکومت کے سپرد

Nov 16, 2017

اسلام آباد ( خبر نگار) وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اعلی سطح تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایئر کموڈور عامر حبیب اللہ اور شمس الحق کو ایروناٹیکل کمپلیکس کے بورڈ کا ممبر ‘ تقرری کے منتظر نعمان افضل کی خدمات خیبر پی کے حکومت کے حوالے ‘سیدہ شفق کو ڈپٹی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن ‘قاضی ظہیر احمد کو جوائنٹ سیکرٹری پوسٹل سروسز ‘محمد سلیمان کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں