لندن(اے ایف پی+این این آئی)دنیا بھر میں گزشتہ 11ماہ کے دوران خودکش حملے ، بم دھماکوں ،لینڈ سلائیڈنگ اورٹریفک سمیت دیگر حادثات کی رپورٹ اقوام ِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شائع کردی ،11ماہ کے دوران خودکش حملے اور دھماکوں میں 1238 افراد ہلاک جبکہ 15سو زخمی ہوئے ،سات ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے ، تین ہزار سے زائد زخمی، سینکڑوں گرفتاریوں کے بعد مختلف ممالک کی جیلوں میں موجود ہیں جبکہ زلزلہ سے 5سو افراد کی ہلاکتیں ہوئی، سینکڑوں ملبے تلے دبے ، 8ہزار سے زائد زخمی ہوئے ، مٹی اور برفانی پہاڑی تودے گرنے سے 899افراد اپنی جان سے گئے 308افراد زخمی ہوئے جبکہ ٹریفک حادثات میں 4سو افراد جان کی بازی ہار گئے ، 769زخمی ہوئے ، چھت اور پل گرنے سے 290افراد ہلا ک ہوئے ، 1سو سے زائد زخمی جبکہ شام ، ترکی سمیت دیگر ممالک میں 7ہزار سے زائد داعش سمیت دیگر دہشتگرد ہلاک ہوئے 9سو سے زائد زخمی ہوئے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ11ماہ میں پاکستان ، شام ، افغانستان ، ایران ، عراق،امریکہ ،لندن اور دیگر ممالک کے مختلف ٹریفک حادثات سمیت پاکستان میں خود کش حملوں ،بم دھماکوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں مختلف ممالک سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں 1238افراد ہلاک ہوئے ،جبکہ15سو سے زائد زخمی،کروڑوں روپے کی املاک کو بھی نقصان پہنچا،جبکہ سینکڑوں دہشتگردوں کو گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں بند کرکے اُن پر انسداد ِ دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں جبکہ داعش اور دیگر دہشتگردوں کی ہلاکتیں 7ہزار سے زائد ہوئی ہیں جن میں 3ہزا ر زخمی اور گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں ، ایران اور عراق میں حالیہ زلزلے میں 5سو سے زائد افراد ہلا ک ہوئے جبکہ 8ہزار سے زائد زخمی بتائے جاتے ہیں ، سینکڑوں خاندان اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ،متحدہ پلازے زمین دوز ہوگئے اور اربوں روپے کی املاک کا نقصان بھی سامنے آیا ہے اِسی طرح مختلف مقامات میں مٹی اور برفانی کے تودے گرنے کے باعث دنیا بھر سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں میں یہ واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں 899افراد ہلاک ہوئے جبکہ 308افراد زخمی ہوئے ہیں ، ٹریفک حادثات میں جو پاکستان اور آزادکشمیر سمیت لندن ،بھارت میں پیش آئے 4سو افراد ہلاک جبکہ769افراد زخمی ہوئے جبکہ چھت اور پل گرنے سے 290افراد کی ہلاکتیں ، ایک سو سے زائد زخمی ہوئے جن میں بھارت اور آزادکشمیر شامل ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان سمیت دیگر یورپی ممالک میں جن میں ترکی ، شام ، عراق ، افغانستان شامل ہیں۔دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سال 2017ئ ٹریفک حادثات، قدرتی آفات سمیت دہشتگردی کے اعتبار سے خطرناک ترین سال ثابت ہوگا جبکہ مزید ایک ماہ جو کہ 2017ئ کا آخری مہینہ ہوگا، انسانی جانوں کیلئے خطرناک سال ثابت ہوسکتا ہے جو کہ تشویشنا ک ہے ۔