بانی متحدہ کے مقدمہ میں تفتیشی افسر کو عدم حاضری پر شوکازنوٹس جاری

Nov 16, 2017

کراچی(صباح نیوز)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیو ایم و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمے کے تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی ابڑو کو عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ خصوصی عدالت کے روبرو بانی ایم کیو ایم اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر کو عدم حاضری پر شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ تفتیشی افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی محمد علی ابڑو سے 21 نومبر کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔تفتیشی افسر نے بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ کی رپورٹ پیش کرنا تھی۔

مزیدخبریں