ینگون (نیٹ نیوز+اے ایف پی)امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے میانمارمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا امریکہ مہاجرین کیلئے470ملین ڈالراضافی امدادفراہم کرے گا۔میانمارکیخلاف وسیع تراقتصادی پابندیوں کی تجویزنہیں دیں گے۔امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن دورہ میانمار پر ہیں۔انہوں نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میانمارمیں جوکچھ ہوا،اسکے مناظر خوفناک ہیں۔ سرحد کے اندر موجود افراد کی سکیورٹی کی ذمہ داری، حکومت اور سکیورٹی فورسزکی ہے۔بنگلہ دیش، میانمار مہاجرین کی واپسی کیلئے آپس میں تعاون کریں۔ میانمار میں غیرانسانی سلوک کی غیرجانبدار،قابل اعتبار تحقیقات کی جائیں، ملزمان کا احتساب کیا جائے۔سوچی کا کہنا تھا ٹلرسن سے ملاقات میں امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے قانون کی عملداری کی اہمیت پر زور دیا۔روہنگیابحران پرخاموش نہیں رہے۔ نسلی کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے خلاف اقدامات سے باز رکھنے کی کوشش کی۔