کراچی میں 7 ہزار افراد کےقتل کا ذمہ دار کون؟ نئی بحث شروع

کراچی( وقائع نگار) صوبائی ایپکس کمیٹی کے 21 ویں اجلاس میں 7 ہزار282 افراد کے قتل کے حوالے سے اہم انکشافات کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہوگئی ہے کہ اتنی بڑی تعدادمیں قتل ہونے والے افراد کے قتل کا ذمہ دار کون ہے اور جب یہ شہری قتل کئے جارہے تھے تو پولیس سمیت اہم اداروںمیں فرائض انجام دینے والے اور حکومتی شخصیات کیا ہاتھ پر دھرے بیٹھی تھیں۔ آخر سات ہزار 282 افراد کے قتل ہونے کا انتظار کیوں کیا گیا اور اس کے بعد قاتلوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ واضح رہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس میں رینجرز کی جانب سے بتایا گیا کہ رینجرز نے 11 ہزار آپریشن کئے اور گرفتار ہونے والوں نے 7 ہزار 282 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

ای پیپر دی نیشن