منٹگمری روڈ کو غیر قانونی کاریگروں سے نجات دلائی جائے: اعجاز مشتاق

Nov 16, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) انجمن تاجران منٹگمری روڈ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ منٹگمری روڈ کو غیر قانونی کاریگروں کے تسلط سے نجات دلائیں یہ لوگ کسی دکاندار کے پاس نہ تو کرایہ دار ہیں اور نہ ہی انکی منٹگمری روڈ پر ورکشاپیں ہیں یہ ناجائز قابضین ہیں جو غنڈہ گردی سے منٹگمری روڈ پر قابض ہو گئے ہیں۔ اس امر کا اظہار انجمن تاجران منٹگمری ر وڈ کے صدر محمد اعجاز مشتاق بٹ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں جنرل سیکرٹری وقار علی اور نائب صدر ذیشان علی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں