حکومت عقیدہ ختم نبوت کے ایشو کو تاخیری حربوں سے ٹھنڈا نہیں کر سکتی :عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

Nov 16, 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے امیر مولانا مفتی محمدحسن،سرپرست مولانا مفتی نعیم الدین ،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ،پیررضوان نفیس،قاری جمیل الرحمن اخترمولانا قاری علیم الدین شاکر، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالشکور حقانی، قاری عبدالعزیز اور دیگر نے کہا کہ پورے ملک میں تمام دینی جماعتیں الیکشن ایکٹ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہی ہیں، اخبارات میں مطالبات کئے جا رہے ہیں لیکن حکومت جان بوجھ کر اسے معرض التوا میں ڈال کر عمداً تاخیری حربے سے ٹھنڈا کرنے کے درپے ہے۔ علاوہ ازیںعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے وفدنے صدرانجمن تاجران اچھرہ حاجی محمداشفاق سے ملاقات کی اور انکو 19نومبرکو سمن آباد میں ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس کی دعوت دی ۔ حاجی محمداشفاق نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور اور نامو س رسالت کے تحفظ کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دینگے۔

مزیدخبریں