حدیبیہ پیپر ملز کیس تخت لاہور کیلئے گلے کا پھندا ثابت ہو گا: میاں شباب مہدی

کلروالی(نامہ نگار )حدیبیہ پیپر مل کیس تخت لاہور کے لیے گلے کا پھندا ثابت ہوگا ،وہ وقت دور نہیں جب چھوٹے میاں صاحب بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل جتوئی کے جنرل سیکرٹری میاں شباب مہدی چھجڑا نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن میں میاں بردران نے آصف ذرداری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس دوبارہ کھل چکا ہے اور بہت جلد میاں شہباز شریف اس کے شیکنجے میں ہوں گے اور وہ دن ملک سے کرپشن کی آزادی کا دن ہوگا اس موقع پر انہوں نے عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔

ای پیپر دی نیشن