بیروت (صباح نیوز+ اے ایف پی) لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری نے پھر ایک بیان میں کہا ہے وہ سعودی عرب میں خیریت سے ہیں اور آئندہ دو روز میں لبنان واپس لوٹ جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں یہ بات کہی۔ ادھر سعودیہ کے دورے پر آج فرانسیسی وزیر خارجہ جین ویوس لی ڈریان سعد سے ملاقات کرینگے۔ لبنانی صدر میشل عون نے پھر الزام لگایا سعودی عرب نے سعد حریری کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔ ٹویٹر پیغام میں یہ بات کہی۔