ہا ئی کورٹ کاختم نبو ت سے متعلق تمام شقیں بحال کر ناقابل ستائش ہے ، عاکف سعید

Nov 16, 2017

کراچی ( خصوصی رپو رٹر ) اسلا م آبا د ہا ئی کو رٹ کا ختم نبو ت سے متعلق تمام شقیں بحا ل کر نے کافیصلہ قابل تحسین ہے۔ یہ بات تنظیم اسلا می کے امیر حا فظ عاکف سعید نے ایک بیا ن میں کہی انہو ں نے کہا کہ اسلام آبا د ہائی کورٹ کے جج شو کت عزیز صدیقی کایہ تاریخ سا زفیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ ہماری اشرافیہ میں ابھی بھی کچھ لو گ روحا نی طور پر زندہ ہیں اور سر تا پا جذبہ ایما نی سے سر شارہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ڈپٹی اٹا رنی جنر ل کایہ کہنا کہ آرٹیکل 241 معطل کر نے سے کھلبلی مچ جائے گی ایک انتہائی غلط اور گمراہ کن تا ثر ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ الیکشن ایکٹ2017 کا آرٹیکل 241 مسلما نا ن پاکستان کے لئے انتہا ئی تکلیف دہ تھا ۔ اور عوام میں اس حوا لے سے شدید بے چینی پائی جاتی تھی ۔ یہ آرٹیکل آئین کے آرٹیکل 2 اور2(الف) دونو ں سے متصادم بھی تھا ۔

مزیدخبریں