لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے روز مینز سنگل کے پری کوارٹر فائنلز جبکہ انڈر 18 کے پہلے رائونڈ کے میچز ہوئے۔ مینز سنگل میں رشید ملک ، عقیل خان، شہزاد خان ، مزمل مرتضی، مدثر مرتضی، ہیرا عاشق، عثمان رفیق نے کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کر لیا۔