گرانٹ فلاور کا احمد شہزاد کے حوالے سے بات کرنا غیر ضروری ہے: باسط علی

لاہور (نمائندہ سپورٹس) جونئیر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ گرانٹ فلاور کا احمد شہزاد کے حوالے سے میڈیا میں بات کرنا غیر ضروری ہے۔ اگر احمد شہزاد کسی بھی حوالے میں ناکام ہیں تو بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے یہ گرانٹ فلاور کی ناکامی ہے۔ جونئیر سطح پر سلیکشن زیادہ مشکل کام ہے۔ بہت طاقتور لوگ اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں اور میری سلیکشن کمیٹی نے کبھی کسی دباو اور سفارش کو نہیں مانا اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بہت سپورٹ کیا ہے بورڈ چیئرمین کی طرف سے میرٹ پر سلیکشن کے فارمولے کی وجہ سے کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ میری موجودگی میں کسی سفارشی اور نااہل کرکٹر کی شمولیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن