لاہور (نمائندہ سپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں شامل سابق پاکستانی امپائر اسد روف کا کہنا ہے کہ حال ہی میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن سے ہونیوالی ملاقات بہت اچھی رہی۔ ملاقات کے دوران دنیائے کرکٹ میں امپائرنگ کے معیار کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ڈیوڈ رچرڈسن کھیل کی باریکیوں کو جانتے ہیں اور آئی سی سی کی سطح پر امپائرنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے کیے بہت فکر مند رہتے ہیں۔سپین میں ہونیوالے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کا تجربہ بھی اچھا رہا۔ ایلیٹ ڈیوس لندن کرکٹ لیگ کے منتظمین کی طرف سے سپین میں کرکٹ ٹورنامنٹ کروانے کا فیصلہ بہت اچھا ہے اس سرگرمی سے ناصرف وہاں کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ سپین میں موجود پاکستانیوں کو بھی مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے۔ پاکستان میں میں امپائرنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
امپائرنگ کا معیار بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے: اسد رؤف
Nov 16, 2017