لاہور(سپورٹس رپورٹر) اگلے ماہ شارجہ میں منعقد ہونے والی ٹی 10 لیگ میں شرکت کرنے والی پنجابی لیجنڈ ٹیم کی فونیفارم کی تقریب رونمائی ہوئی۔ سابق کپتان شعیب ملک، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد، فاسٹ باولر حسن علی اور سپن باولر اسامہ میر‘پنجابی لیجنڈ کے سلیم کار ساز موجود تھے۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین سے کرکٹ مزید فاسٹ ہو گئی ہے۔ ایسا ممکن ہے مستقبل میں ڈبل وکٹ بھی شروع ہو جائے۔ مصباح الحق کو پنجابی لیجنڈ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ پنجابی لیجنڈ کے آئیکون شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ سے باولرز پر دباو ہوگا، جیتنے فارمیٹ کرکٹ میں آئیں گے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔ فاسٹ باولر حسن علی کا کہنا تھا کہ باولنگ کیساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی توجہ دے رہا ہوں، ویرات کوہلی سے جب بھی سامنا ہوگا آوٹ کرنے کی خواہش ہوگی۔ ٹی ٹین لیگ میں سب کی توجہ حاصل کرنا ہے۔ اسامہ میر کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین نیا تجربہ ہے میری کوشش ہوگی کہ اپنی باولنگ سے حریف بلے بازوں کو ٹف ٹائم دوں پرفارمنس سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کرونگا۔ پنجابی لیجنڈ کے سلیم کارساز کا کہنا تھا کہ ملک کا نام روشن کرنے کے لیے ٹیم بنائی ہے، انشااﷲ پنجابی لیجنڈ ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔
ٹی 10 لیگ‘ یونیفارم کی تقریب رونمائی‘ فارمیٹ میں بائولرز پر دبائو ہو گا: شعیب ملک
Nov 16, 2017