خواتین کو آگے لا نا پیپلز پارٹی کامنشور ہے ،ناصرحسین شا ہ

Nov 16, 2017

کراچی(خبرنگا ر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اطلاعات و مجنت سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنانے کے وڑن کی روشنی میں بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے نتیجے میں حکومت سندھ نے کئی فلاحی پروگرام ترتیب دیئے ہیں اور اس سلسلے میں باصلاحیت ،پڑھی لکھی اور تربیت یافتہ خواتین کو معاشرے کا کار آمد فرد بنائے جانے پر کئی منصوبوں پر کا م جاری ہے۔پیکسی پنک ٹیکسی سروس بھی اس منصوبے کی ایک کڑی ہے ،یہ بات انہوں نے ملیر سعود آباد میں پیکسی پنک ٹیکسی سروس کی خواتین ڈرائیور ز پائلٹس کی تربیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔یہ تقریب حبیب فا?نڈیشن کے تعاون سے پیکسی پنک ٹیکسی سروس اور انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس کیرئیر اور ٹیلنٹ (آئی ایکٹ -IACT)کی جانب سے مشترکہ تربیت کے سلسلے میں ٹیکسی سروس کی ڈرائیورز کو پرسنلٹی ڈیولپمنٹ ،کسٹمر سروس اور پرسنلٹی گرومنگ کی ڈیڑھ ماہ کی تربیت دیے جانے والی ایک پیش رفت ہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی طرح سندھ کے دیگر ڈویڑنل وضلعی سطح پر ایسی سروس شروع کرنے کے لئے ھر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے انہوں نے پیکس پنک ٹیکسی سروس کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دیگر علاقوں کے شہریوں کو بھی جدید اور بااعتماد سروس کی فراہمی کے لئے خواتین کو آگے لانے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور وڑن کے مطابق کام کرین گے قبل ازیں پیکسی پنک ٹیکسی سروس کے سی ای او شیخ زاھد احمد آئی ایکٹ کے فہیم بخاری ،سلمان الہیٰ صدر پاکستان بلائنڈ اسپورٹس ایسوسیایشن ،کرن را? پہلی پائلٹ ،عارف خان سی او او اور دیگر نے تربیت کے حوالے سے آگاہی دی اور کہا کہ اس وقت پندرہ ٹیکسی 24خواتین پائلٹس کے ساتھ زندگی کے مختلف پرسنلٹی ڈیولپمنٹ ،کسٹمرز ،پرسنلٹی گرومنگ کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان اور بنیادی طبی امداد کے کورس کی تربیت حاصل کررہی ہیں اور حکومت سندھ کے اس منصوبے پر بھی کا م کررہے ہیں اور مستقبل میں دیگر منصوبو ں کے حوالے سے ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں ،تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزیدخبریں