اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ پر سید صدر الدین راشدی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ وزارت ہذا کے سیکرٹری حبیب الرحمن گیلانی۔ ایم ڈی او پی ایف کاشف احمد نور، ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ ڈاکٹر عامر شیخ بھی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں وزارت کے ملحقہ محکموں کی پراگریس اور اقدامات زیر غور آئے انہوں نے کچھ پراجیکٹس کی سست روی پر تشویش کااظہار کیا انہوں نے افرادی قوت کی برآمد پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور نئی مارکیٹیں تلاش کرنے پر زور دیا۔ انہو ںنے ایم ڈی او پی ایف کو ہدایت کی کہ وطن واپس آنے والے افراد کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ڈی جی بیورو آف امیگریشن کو ہدایت کی وہ ایف آئی اے کے ساتھ رابطہ میں رہیں تاکہ سمندر پار جانے والی ورک فورس کااستحصال نہ ہونے پائے۔