توہین رسالت ؐاور توہین مذہب پرسزائو ں کے خاتمے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شمس الرحمن

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاہے کہ حکمران توہین رسالت پرسزائے موت کے قوانین کے خاتمے اورآئین پاکستان میں غیرمسلم قراردئیے گئے قادیانیوں کومسلمان ثابت کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں۔توہین رسالت اور توہین مذہب پرسزائو ں کے خاتمے کے حوالے سے جنیواکے حالیہ اجلاس میں امریکہ اور برطانیہ کے مطالبا ت کو پاکستان کے 20کروڑ عاشقان مصطفےﷺپائو ں کی ٹھوکرپررکھتے ہیں اور ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ ایسے حالات میںعالمی استعمارکے مقابلے کیلئے چنددینی جماعتوں کی بجائے ملک بھرکی دینی اورنظریہ پاکستان کی حامی قوتوں کومتحد ہوکراس دجال کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن