ملبہ اور کچرا پھنکنے کی وجہ سے نالہ لئی تنگ ہوتاجارہا ہے، ظہیراحمداعوان

Nov 16, 2017

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پورے شہروکینٹ کا ملبہ اور کچرا نالہ لئی کے اطراف کناروں میں پھنکنے کی وجہ سے روز بروز نالہ لئی تنگ ہوتاجارہا ہے جو انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے۔ان خیالات کا اظہار ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی و راہنماپاکستان تحریک انصاف نے نالہ لئی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نالہ لئی کو محکمہ مال کے نقشے کی پیمائش کے مطابق کرنے کیلے باقاعدہ مہم چلائیںگے تاکہ نالہ لئی اپنی اصلی حالت میں رہے. حکومت وقت دونوں اطراف میں لنک روڈ بھی بنا رہی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت تیز بارشوں میں سیلاب کا بڑا خطرہ ہے اگر انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا تو نالہ لئی سکڑتے سکڑتے چھوٹے نالے میں تبدیل ہو جائے گی.نالہ لئی کے اطراف میں تجاوازت کی بھی بھرمار ہوگئی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں انہوںنے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جڑواں شہروں کو سیلاب سے بچانے کیلے سوموٹو ایکشن لیں اور نالہ لئی کے دونوں اطراف کا محکمہ مال پنجاب سے نقشہ کے مطابق پیمائیش کرکے اصل حالت میں چوڑا کیا جائے ناجائز تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے اور عوام الناس اور اداروں کو پاپند کیا جائے کہ وہ ملبہ نالہ لئی کے دونوں اطراف کناروں میں نہ پھنکیں تاکہ جڑواں شہروں کا قدرتی سیوریج کا سسٹم اپنی اصلی حالت میں برقرار رہے اور آنے والے وقتوں میں کسی بھی ممکنہ سیلاب سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں