راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ممتاز ماہر صحت ڈاکٹر خالد ملک نے کہا ہے کہ گٹکا ، پان ، چھالیہ ، چونا ، نسوار، تمباکو نوشی ،کتھے کتھہ اور سپاریوںکا مسلسل استعمال منہ میں زہر گھولنے کے مترادف ہے جن سے منہ میں زخم کینسربنتا ہے انہوں نے یہ بات بدھ کو راول میڈیکل کالج میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ نو عمری میں سگریٹ نوشی ، چھالیہ اور سپاریوں کا استعمال انتہائی مضر صحت ثابت ہو تا ہے جس سے منہ میں زیریلے مادے گھر کر لیتے ہیں اور منہ کے اندر موجود باریک جھلی متاثر ہوتی ، ابتدائی علامات کے طور پر منہ میں گرم ، ٹھنڈا لگنا شروع ہوتا ہے، کھانے پینے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں اور منہ کی اندرونی ساخت حساس ہو جاتی ہیںڈاکٹر خالد ملک نے کہاکہ ہسپتالوںمیں گھٹیا میٹریل سے تیار سپاریاں کھانے اور سگریٹ نوشی سے گلے کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ عمل تشویشناک ہے کہ نوجوان بھی بڑی تعداد میں کینسر کا شکار ہو رہے ہیں تعلیمی اداروں میں سگریٹ نوشی کے خلاف آگاہی مہم شروع کرکے اس کا دائرہ کار عوام الناس تک پھیلایا جائے تاکہ سگریٹ نوشی اور پان چھالیہ سپاریوں کا بکثرت سے ہونے والا استعمال روکا جاسکے۔