انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ: حذیفہ عبدالرحمن فائنل میں پہنچ گئے

Nov 16, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں حذیفہ عبدالرحمن اوربلغاریہ کے ایون پینو بوائز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن نے ترکی کے برک الاس شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے ایون پینو نے پاکستان کے نعمان آفتاب کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی۔گرلز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں ترکی کی مینا نے چین کی ییونڈن یو کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ندییزادہ نے ایران کی سفی کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی۔گرلز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں ایران کی سفی اور جرمنی کی سارہ یگن نے۔ یران کی سونیا عمری اور دریا شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں روس کی ندیزادہ اور ترکی کی مینا نے پاکستان کی زوہا عاصم اور چین کی یوینڈن یو کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ گرلز سنگلز اور ڈبلز کے فائنل آج کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں