لاہور (سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس کے پاس چوتھی پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع آگیا۔ گرین شرٹس اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر براجما ن ہیں جبکہ نیوزی لینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ اعشاریائی پوائنٹس کے فرق سے آسٹریلیا سے آگے چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔پاکستان نے اگر اس سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف3-0سے کامیابی حاصل کی تو اس کے پوائنٹس103ہوجائیں گے جس کے ساتھ ہی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن بھی اس کے قبضے میں آجائے گی جبکہ نیو زی لینڈ کے پوائنٹس 94رہ جائیں گے۔اگر سرفراز الیون نے اس سیریز میں 2-1یا1-0سے فتح سمیٹی تو پاکستان99پوائنٹس کا مالک بن جائے گا جبکہ کیویز کے پوائنٹس98ہو جائیں گے ،اگر پاکستان نے اس سیریز میں کیویز کو2-0کے مارجن سے ہرایا تو گرین شرٹس کے پوائنٹس101ہوجائیں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کم ہوکر96رہ جائیں گے۔