لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) سابق اولمپئین نوید عالم کو وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کی بعد پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کی ہاکی ایڈوائزری /آرگنائزنگ کمیٹی برائے پاکستان کا آنریری سیکرٹری جنرل اور ایگزیکٹو ممبر مقرر کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے منظوری دیدی ہے ۔
سابق اولمپئین نوید عالم تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل کے ممبر مقرر
Nov 16, 2018