لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 30ویں قومی ویمنز ہاکی چیمپین شپ کیلئے آفیشلزکا اعلان کردیا ہے۔ چیمپئن شپ 26 نومبرتا 3 دسمبر لاہور میں کھیل جائے گی۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپی کے ہاکی ایسوسی ایشنوں کی ٹیموں سمیت واپڈا، ریلوے، پولیس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ تنزیلہ عامر چیمہ آرگنائزنگ سیکرٹری جبکہ چاند پروین اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر فاطمہ شاہین کو متعین کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ آفیسرز میں رابعہ اعوان، پروین شفیع، زیب النساء ، رفعت مسعود، کومل بٹ، سلمایٰ خان ، عمرانہ، ذکیہ گل، مائدہ خان، گلشن نسرین، سونیا خان، مودس فاطمہ شامل ہیں۔ امپائرمنیجر رضیہ رضوی کو متعین کیا گیا ہے جبکہ امپائرز پینل میں بینش حیاتم شازیہ یوسف، عائشہ زمان،بشریٰ نزیر، ام کلثوم، گل پری، نگین بابر، یاسر خورشید، وقار بٹ اور منور حسین شامل ہیں۔
پی ایچ ایف نے قومی ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کیلئے آفیشلزکا اعلان کر دیا
Nov 16, 2018