اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایوان صدر میں ہونے والی گورنرز کانفرنس غیر آئینی ہے ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا بتایا جائے کیا ملک میں ان ڈائریکٹ گورنر راج لگایا جا رہا ہے؟ کیا حکومت صوبوں میں متوازی حکومت کھڑی کرنا چاہ رہی ہے؟ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت آئین اور صوبائی خود مختاری کی پاسداری نہیں کی کر رہی۔ اٹھارویں ترمیم میں صدر کے اختیارات کم کئے گئے جبکہ گورنرز کا کردار بھی علامتی ہو گیا ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ صدر مملکت نے آئین کی پرواہ کئے بغیر گورنرز کانفرنس طلب کی، انہوں نے گورنرز کو جو ہدایات جاری کیں وہ صوبائی حکومتوں سے متعلق ہیں۔