اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا حتمی را¶نڈ 19 نومبر کو ہونے کی توقع ہے جس میں آئی ایم ایف کی ٹیم قرضہ کی ضرورت اور اس کی ادائیگی کے لئے معیشت کے لئے ضروری اقدامات تجویز کرے گی جبکہ پاکستان آئی ایم ایف کو قرضہ کے حجم کے بارے میں آگاہ کر دے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے گزشتہ روز اداروں کی سطح پر بات چیت کا سلسلہ مکمل کر لیا۔ آئی ایم ایف کی ٹیم کو گزشتہ روز نیپرا کے امور کے بارے میں بتایا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے کے لئے کہا ہے۔ ٹیم نے نجکاری پروگرام کو بھی آگے بڑھانے پر زور دیا۔ ٹیم نے زور دیا کہ بجلی کے ٹیرف کے تعین کے فوری بعد اس کا نفاذ کرنا چاہئے تاکہ سرکرل ڈیٹ پیدا نہ ہوا۔
آئی ایم ایف