راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) اسلام آباد ائرپورٹ پر گلگت جانے والی پرواز منسوخ ہونے کے اعلان پر وہاں موجود مسافرسراپا احتجاج بن گئے جس پر اے ایس ایف کے اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے مسافروں پر دھاوا بول دیا جس پر مسافر اور مشتعل ہوگئے اور اپنے ساتھ موجود سامان کو آگ لگاڈالی مسافروں نے اے ایس ایف اورپی آئی اے کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور کہا کہ مسافروں کو بکنگ کے بعد خوار کرنا پی آئی اے کا وطیرہ بن گیا ہے جس سے ہمارا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے ہم اپنے گھروں اور کام کاج تک نہیں جا پاتے اس دوران وہاں گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت سمیت25 غیر ملکی بھی گلگت روانگی کیلئے موجود تھے مسافروں سے ائر پورٹ انتظامیہ کے ناروا رویے پر گلگت کے وزیر فدا حسین بھی غصے میں آگئے اور ائرپورٹ منیجر سے الجھ کر احتجاج کرتے رہے اور انہوں نے ائرپورٹ منیجر کو زور سے دھکا بھی دے دیاجبکہ ائرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کے احتجاج کے دوران معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹانے کی کوشش جاری رکھی گلگت کے وزیر نے اپنی جیکٹ اتاری اور اسے آگ لگادی اور فلائٹ منسوخ کرنے پر سخت احتجاج کرتے رہے ۔
اسلام آبادسے گلگت جانیوالی پرواز منسوخ ہونے پرمسافروں کا احتجاج
Nov 16, 2018