سنگا پور(اے پی پی) ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ آسیان کے سمندر میں امریکی جنگی بحری بیڑے نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا قذاقی کے معاملے سے نمٹنے کے لئے چھوٹی پٹرولنگ کشتیاں کافی ہوتی ہیں۔
اور بڑے جہاز جہاں حادثات کا سبب بنتے ہیں وہاں کشیدگی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ سیونتھ فلیٹ امریکی پسیفک کمانڈ کا حصہ ہے جس کا استعمال جنگی حالات میں ہوتا ہے۔