راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے کہا ہے کہ ہلکی بارش اور بوندا باندی سے سموگ سے عارضی ریلیف متوقع ہے اور اگر آنے والے دنوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو امید کی جا سکتی ہے کہ ماہ دسمبر میں سموگ کی شدت میں واضح کمی ہو جائے گی موجودہ موسمی صورتحال اور سموگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضاء میں نمی کی مقدار میں اضافہ ہو گا اور فضاء میں معلق گرد و غبار جو سموگ کا باعث بنتا ہے موجودہ ہلکی بارش اور بوندا باندی سے کافی حد سے بہہ جائے گامگر اس کے ساتھ ساتھ سموگ سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو جاری رکھا جائے اور بچے ، بزرگ اور الرجی اور دمہ کے مریض بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور ڈسٹ ماسک کا استعمال کریں گاڑیوں اور بھٹوںکا دھواں اور فصلوں کی بقایا جات کو آگ لگانے سے سموگ کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے لہذا ان عوامل پر مستقل پابندی انتہائی ضروری ہے ۔