راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ 10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ خواجہ کارپوریشن تاڈھوک جمعہ سڑک کی تعمیر ومرمت،مبارک لین اور لالہ زار کی کچھ گلیوں کی تعمیر کاسروے مکمل ہوگیا ہے بہت جلد کینٹ بورڈ کے تعاون سے ان منصوبوں پر کام کاآغازکردیاجائیگا،عوام کو درپیش مسائل سے پوری طرح باخبر ہیں جیسے جیسے فنڈز اوروسائل مہیا ہونگے عوامی مسائل کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پرکرینگے،ان خیالات کااظہارانہوںاہلیان ڈھوک جمعہ کے ایک وفدسے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کچھ منصوبوں کے لئے جلد فنڈ فراہم کررہی ہے منصوبوں کا تخمینہ لاگت لگانے کیلئے سروے مکمل کرلیے گئے ہیں جیسے ہی فنڈز ریلیز ہونگے ان ترقیاتی منصوبوں پرکام شروع کردینگے اس کے علاوہ دیگر گلیوں،سڑکوں کی پختگی و تعمی کے منصوبے بھی جلد شروع ہونگے ان پر بھی کام جاری ہے۔