ذرائع ابلاغ کو خبریں نشر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے: وزیراطلاعات

Nov 16, 2018 | 09:44

ویب ڈیسک

اطلاعات ونشریات کے وزیرفوادچودھری نے کہاہے کہ ذرائع ابلاغ کو خبریں نشر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں صحافی برادری اور میڈیا ہائوسز انتہائی مضبوط ہیں۔

فوادچودھری نے کہاکہ حکومت اشتہاروں کی مد میں واجب الادا بلوں کی ادائیگی کررہی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ میڈیا ہائوسز کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے یہ عمل جاری رہے گا۔

میڈیا کے عملے کی جانچ پڑتال کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ حکومت نے متعلقہ حلقوں سے کہاہے کہ وہ جعلی پریس کارڈ رکھنے والے عناصر کی نشاندہی کے لئے ایک لائحہ عمل تشکیل دیں۔

سوشل میڈیا سے متعلق ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ حکومت فیس بک ،ٹویٹر اوریوٹیوب کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کررہی ہے تاکہ جعلی اکائونٹس کے حامل افراد سے نمٹا جاسکے اور ایسے عناصر کی نگرانی کی جاسکے جو جھوٹی خبریں پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔

مزیدخبریں