لاہور (کامرس رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھاپے مارنے اور بھاری جرمانے عائد کئے جانے کے خلاف لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی اور بیشتر علاقوں میں چکی مالکان نے کاروبار بند رکھا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمان نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1800 سے 1900 روپے فی من کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے ترجمان نے آٹے کی ضلعی انتظامیہ کی مقر ر ہ قیمت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اوپن مارکیٹ سے پینتالیس سے سنتالیس روپے فی کلو گندم خرید کر کے آ ٹا بیالیس روپے فی کلو فروخت نہیں کرسکتے۔ لاہور آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمٰن کے 42روپے فلور ملوں کے تیار کردہ آٹے کے لئے مقررہ قیمت ہے کیونکہ فلور ملوں کو سرکاری گندم مل رہی ہے اور فلور ملیں آٹے سے چوکر ،میدہ اور سوجی کی مقررہ مقدار نکال کر فروخت کرتی ہیں۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں 42روپے فی کلو کے حساب سے آٹا فروخت کرنے پر مجبور کیاگیا سیکرٹری اس صورتحال میں کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے اس لئے ہڑتال کر رہے ہیں۔
آٹا چکی مالکان کی تیسرے روز بھی ہڑتال، دکانیں بند رکھیں
Nov 16, 2019