روزنامہ نوائے وقت کے ڈائریکٹر ایڈمن لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری کی خوشدامن انتقال کر گئیں

Nov 16, 2019

لاہور (نیوز رپورٹر) روزنامہ نوائے وقت کے ڈائریکٹر ایڈمن لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری کی خوشدامن مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کر گئیں۔ وہ پھالیہ کی معروف شخصیت حاجی محمد نذیر شیلر والے کی اہلیہ تھیں اور 2 بیٹوں حامد ندیم‘ ارشد فاروق‘ 2 بیٹیوں مسز نگہت ندیم‘ مسز کوکب کی والدہ تھیں۔ مرحومہ نہایت نیک اور تہجد گزار تھیں۔ سوگواران میں نواسے‘ نواسیاں‘ پوتے اور پوتیاں شامل ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج 4 بجے سہ پہر پھالیہ میں ادا کی جائیگی۔ختم قل کل بروز اتوار بعد نماز ظہر پھالیہ میں ہونگے۔

مزیدخبریں