لاہور (آئی این پی) نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نوازشریف کے سپتال میں نہ ٹھہرنے کو تنقید کا نشانہ بنانے والے جان لیں کہ وہ سٹیرائیڈز کی بھاری ڈوز پر ہیں۔ ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا کہ نوازشریف سٹیرائیڈز اور امیونوموڈیولیشن کی بھاری دوا پر ہیں۔ انفکیشن ہو سکتا تھا، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ (ایچ ڈی یو) کی سہولت میں الگ رکھنے کا مشورہ دیا تھا، شریف میڈیکل سٹی نے ایسی سہولت جو کہ بہت ضروری ہے، گھر پر فراہم کردی ہے۔