چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس تبسم آفتاب علوی کی تقرری غیر آئینی قرار

Nov 16, 2019

مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ جسٹس تبسم آفتاب علوی کی تقرری خلاف آئین قرار دیدی گئی۔ آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے چیف جسٹس آفتاب علوی کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اے جے کے ہائیکورٹ کا دفتر آج سے خالی تصور ہو گا۔ کیس کی سماعت جسٹس اظہر سلیم‘ جسٹس صداقت راجہ اور جسٹس شیراز کیانی نے کی۔ وکیل کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی تقرری کے خلاف فیصلہ 1-2 کی اکثریت سے کیا گیا۔ چیف جسٹس تبسم آفتاب علوی کی تقرری کے خلاف درخواست اکتوبر 2018 ء میں دائر ہوئی تھی۔ ایڈووکیٹ راجہ وسیم یونس نے چیف جسٹس اے جے کے ہائیکورٹ کی تقرری کو چیلنج کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس مصطفیٰ مغل نے جسٹس تبسم آفتاب علوی کی تقرری کی سفارش کی تھی۔ چیف جسٹس کی تقرری پینل اور حاضر چیف جسٹس کی سفارش سے کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں