غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل کی 30 تصاویر جاری

Nov 16, 2019

ریاض (اے پی پی) سعودی فوٹو گرافر نے غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل کی 30 تصاویر فوٹو گرافی کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کی ہیں۔مکہ المکرمہ کے محلے ام الجود میں غلاف کعبہ کی تیاری کی فیکٹری قائم ہے، اس میں 200 سے زیادہ ہنر مند 360 دن رات غلاف کعبہ تیاری میں مصروف رہتے ہیں ۔سعودی فوٹو گرافر راشد اللحیانی نے غلاف کعبہ کی مرحلہ وار تیاری کی تصاویر کا انتخاب کیاہے اور فوٹو گرافی کے عالمی دن کی مناسبت سے غلاف کعبہ کی تیاری کی 30 تصاویر جاری کی ہیں۔یہ تصاویر سعودی دارالحکومت ریاض میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں