کوئٹہ: فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، 2 اہلکار شہید، 6 زخمی

Nov 16, 2019

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں بلیلی کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے میں آٹھ سے نو کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں