پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کی دھرنے کے دوران جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے استعمال کی گئی زبان کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے دھرنے کے دوران جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے استعمال کی گئی ناقابل قبول زبان کی مذمت کی ہے۔

پارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں شریک رہنمائوں نے کہاکہ اس قسم کی زبان سے کشمیر کازکوشدیدنقصان پہنچاہے۔کمیٹی نے کہاکہ دھرنے کے دوران حزب اختلاف کے رہنمائوں کی جانب سے کی گئی تقریروں میں قوانین کی خلاف ورزی کاجائزہ بھی لیاجائے گا۔تحریک انصاف کی کورکمیٹی کی متفقہ رائے تھی کہ حزب اختلاف کے اہم رہنمائوں کا دھرنے میں شریک ہونے کامقصدصرف اپنی بدعنوانی کوچھپاناتھا۔

اُدھراطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے دھرنے کے دوران حزب اختلاف کے رہنمائوں کی جانب سے کی گئی تقریروں میں قوانین کی خلاف ورزی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے نے کشمیر کے نصب العین کوشدیدنقصان پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن