شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ قلعہ ستارشاہ کے قریب واقع سی این جی پمپ کے قریب ڈاکوئوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کے نتیجہ میں ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا جبکہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ قلعہ ستار شاہ کے قریب ڈاکوناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع پرپولیس پارٹی پہنچ گئی پولیس کودیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے کانسٹیبل محمد آصف فائرنگ کی زد میںآکر شدید زخمی ہوگیا ہے فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ ڈی پی او غازی صلاح الدین نے ایس پی انوسٹی گیشن میاں محمد اکمل کی سربراہی میں ڈاکوئوں کی جلد گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے