لاہور(پ ر) ولادت باسعادت اس طرح مناؤ کہ ہر لمحہ آپؐ کی ذات مبارکہ کے مطابق ہوجائے، اس کو ماہ و سال میںمقید کرنے کے بجائے اپنی زندگی کے ہر لمحے میں لے آئیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شَیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان نے اویسیہ سوسائٹی ٹائون شپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ وہ اعمال کریں کہ آپ ؐ کی شفاعت کے مستحق ٹھہریں۔کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقتدر ادارے عملی کردار ادا کریں۔ اجتماع میں امجد محمود اعوان ،ملک محمد ثاقب ، مخدوم الطاف ، رحمت اللہ ملک ،تاج محمود چشتی صدر لاہور، راشد عبدالقیوم،عبدالرحمن جج ،سیکرٹری نشرواشاعت لاہور ڈویژن محمد اکرم نے بھی شرکت کی۔پروگرام کے اختتام میںامیر عبدالقدیر اعوان نے اللہ یار خان ہسپتال کا افتتاح بھی کیا۔