ڈارک ویب زیادتی سکینڈل کے مرکزی کردار کا سہولت کار بھی گرفتار

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ روات کے علاقے میں بچوں سے جنسی زیادتی کے سکینڈل میں انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار ملزم سہیل ایاز عرف علی کا سہولت کار بھی دھر لیا گیا جبکہ مغوی بچے کو دو ماہ بعد پولیس نے بازیاب کرلیا۔ سہولت کار اور مغوی بچے نے سنسنی خیز انکشافات کردئیے۔ سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے بچوں کے بیان پر ڈارک ویب کے کردار کے زیر استعمال نیلے رنگ کی کار بھی برآمد کر لی جبکہ ملزم کی جانب سے دو ماہ قبل بحریہ فیز8 سے اغوا کیا گیا12 سالہ بچہ عدیل خان بازیاب کرلیا گیا جس نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزم دو ماہ تک مجھ سے جنسی زیادتی کرتا رہا۔ ملزم کے ساتھی کالا کو پولیس نے گرفتار کیا تو اس نے اپنے ابتدائی بیان میں انکشاف کیا کہ وہ سہیل ایاز عرف علی کو بچے سپلائی بھی کرتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...