محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے کی صبح سیاہ بادل چھائے رہے اور ہلکی بارش بھی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ شہر اقتدار کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ہفتے کی صبح پنجاب میں لاہور، وہاڑی میلسی، بورے والا اور گردونواح میں بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہورا ورسیالکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، دیر، سوات، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور مردان چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا بالائی و مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق برسات کا حالیہ سلسلہ میدائی علاقوں میں سوموار تک اور پہاڑی علاقوں میں آئندہ بھی جاری رہے گا،شمالی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہا ۔
ملک کے مختلف پہاڑی علاقوں پربرفباری کا امکان
Nov 16, 2019 | 11:21