امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نیٹو راہنماﺅں کے اجلاس میں شرکت کیلئے دسمبر میں لندن جائیں گے ،اس وقت بلاک کے مستقبل اور اتحادکے بارے میں سوال اٹھائے جا رہے ہیں، ٹرمپ کا یہ دورہ 2اور4 دسمبر کو ہو گا جس میں اتحادیوں پر اخراجات کا بوجھ تقسیم کرنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا جائے گا،وائٹ ہاﺅس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کادورہ اس وقت ہو رہا ہے جب نیٹو کی رکن ریاستوں کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے جس میں بہت نمایاں اخراجات کی تقسیم کا معاملہ ہے جس نے امریکہ اور یورپی ارکان کو ایک دوسرے کے خلاف کر دیاہے ، صدر ٹرمپ اتحادیوں پر سائبر سپیس ، بنیادی ڈھانچے ، مواصلات اور دہشتگردی کے خلاف تیاریاں تیز کرنے پر زور دیں گے، صدر ٹرمپ نے بار بار یورپ پر زور دیا ہے کہ وہ دفاعی اخراجات پورے کرنے کیلئے انہیں اپنی کل قومی پیداوار کے 2 فیصد تک لائیں جبکہ یورپ امریکہ کے وعدوں پر سوال اٹھا رہا ہے ،نیٹو1949 میں قائم ہوا تھا اس وقت12 ممالک اس کے رکن تھے جبکہ اب29 ارکان تک پھیل چکاہے ،آخری رکن مانٹی نیگرو2017 میں شامل ہوا تھا ، ملکہ الزبتھ دوم ٹرمپ کے اعزاز میں ضیافت بھی دیں گی۔