نیول چیف سرکاری دورے پر رومانیہ پہنچ گئے,عسکری حکام سے ملاقاتیں

 پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی رومانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور کمانڈر رومانین نیوی سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کیں۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر رومانین نیوی نے سربراہ پاک بحریہ کا پرتپاک استقبال کیا جب کہ چاک و چوبند دستے نے روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے خطے میں سمندری تحفظ اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔بعد ازاں نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ نیول چیف کو ڈیمن شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے جاری منصوبوں پر پیشرفت سے ا?گاہ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

ای پیپر دی نیشن