دو بہنوں کی باراتیں دلہنوں کو لیے بغیر واپس چلی گئیں

Nov 16, 2019 | 16:43

ویب ڈیسک

 دو بہنوں کی باراتیں دلہنوں کو لیے بغیر واپس چلی گئیں، باراتیں واپس جانے کی وجہ دھوکہ اور حق مہر کی مطلوبہ رقم کا نہ ماننا ہے۔تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقے ملت ٹاون کے رہائشی محمد عباس کے گھر دو بیٹیوں کی شادی والے دن باراتیں واپس چلی گئیں۔پہلی بارات بورے والا سے آئی اور اس لیے واپس گئی کہ نکاح کے وقت حق مہر کی رقم پر فریقین میں بات طے نہ ہوسکی اور دلہا والے ناراض ہوگئے جبکہ دوسری بارات غازی آباد سے آئی، دولہا نے نکاح کے بعد دلہن کو طلاق دی اور بارات لے کرواپس روانہ ہوگیا، اس حوالے سے دلہن کے والد محمد عباس نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں لڑکا کوئی اوردکھایا گیااورشادی کیلئے یہ لوگ کسی اور کولے آئے،اس موقع پر فریقین میں تلخ کلامی بھی ہوئی بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی نے پہنچ کرجھگڑا ختم کرایا اور باراتیوں کو واپس بھیج دیا۔

مزیدخبریں